اسرائیلیوں کی نیندیں حرام کرنے والا محمد الضیف کون ہے؟

09 اکتوبر, 2023 14:46

وہ نہ تو کسی کو نظر آتا ہے اور نہ ہی پکڑا جاتا ہے۔اس کی کوئی تصویر بھی نہیں۔آخر وہ کون ہے؟ جس کی اسرائیل کو تلاش ہے۔ مگر سات بار حملوں میں وہ بچ نکلا۔آخر وہ کون ہے جس نے اسرائیل پر حملہ کرکے سارا نٹیلی جینس نظام درہم برہم کردیا ہے۔

اسرائیلی یہ کہنے پر مجبور ہوچکے ہیں کہ ہمیں نہیں معلوم ہمارے ساتھ آخر ہوکیا گیا ہے؟

۔کس نے سوچا تھا خانہ بدوشی کی زندگی گزارنے والا ایک دن اسرائیلیوں کی نیندیں حرام کردے گا؟

آپریشن طوفان الاقصیٰ شروع کرکے امریکہ اور اسرائیل کو حیران کردینے والا محمد الضیف دنیا بھر کے اخبارات اور ٹی وی چینلز کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے آخر یہ محمد الضیف ہے کون؟

 

محمد الضیف کا پیدائشی نام محمد دیاب ابراہیم المصری ہے لیکن اسرائیلی فضائی حملوں میں بچ نکلنے کے بعد خانہ بدوش طرز زندگی اختیار کی اور بعد میں الضیف کے نام سے مشہور ہو گئے۔

اسرائیل کا الزام ہے کہ اسرائیلی شہریوں پر ہونے والے کئی حملوں کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے اس لیے انہیں عام طور پر اسرائیل کا ’دشمن نمبر ایک‘ سمجھا جاتا ہے۔

 

اسرائیل سات بار حملے کرچکا ہے اور وہ اس کی تاک میں ہیں مگر محمد الضیف کبھی ان کے ہاتھ نہیں آیا۔محمد الضیف پر جب پہلی بار حملہ ہوا تو وہ ایک آنکھ سے محروم ہوئے جبکہ دوسرے قاتلانہ حملے میں بازو کا ایک حصہ کھو دیا تھا۔

وہ کبھی میڈیا کے سامنے نہیں آتے ان کے تین انٹرویوز ہیں مگر اس میں بھی چہرہ اندھیرے میں ہے۔ محمد ضیف کی کوئی حالیہ تصویر بھی نہیں ملتی

۔ایک بار ان کے عزیز کا جنازہ ہوا وہاں بھی اسرائیلی تلاش کرتے ہوئے پہنچ گئے وہ وہاں موجود تھے مگر کسی نے انہیں پہچانا نہیں۔اسرائیل نے ضیف کو ’نوزندگیوں والی بلی‘ قرار دیا ہے۔وہ ہر قسم کے خطرے میں بچ نکلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

2002 میں محمد الضیف کے لیڈر بنے۔ محمد الضیف کی اہلیہ، سات ماہ کا شیرخوار بیٹا اور تین سالہ بیٹی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔محمد ضیف عزالدین ملٹری ونگ کے کمانڈر ہیں۔

محمد الضیف نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہوچکا ہے اب بس بہت ہوچکا یہ آخری جنگ ہوگی محمد الضیف نے آڈیو میں پاکستان کا ذکر بھی کیا اور پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ ’فلسطینیوں کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور آپریشن طوفان

الاقصیٰ کی حمایت کریں۔

1:57 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top