ایران

دیگر ملکوں کے ساتھ فوجی تعاون کے لئے تیار ہیں، ایرانی کمانڈر علی رضا صباحی فرد

شیعیت نیوز: ایران کی فوج کے ایئرڈفینس یونٹ کے کمانڈر علی رضا صباحی فرد نے تہران میں متعین غیر ملکی فوجی اتاشیوں سے ملاقات میں کہا کہ ہم مشترکہ فوجی مشقوں اور تربیتی اور تکنیکی امور میں دیگر ملکوں کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہيں۔

ایران کی فوج کے ایئر ڈفینس یونٹ کے کمانڈر علی رضا صباحی فرد نے تہران میں غیرملکی فوجی اتاشیوں سے ملاقات میں کہا کہ ہم دوست اور اتحادی ملکوں کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے تبادلے اور ضروری امور میں تمام سطحوں پر نتیجہ بخش تعاون کرنے کےلئے ہروقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی خواتین کو برہنہ کرکے ہراساں کرنا صہیونی دہشت گردی ہے، حماس ترجمان جہاد طہ

انہوں نے کہا کہ آج ایران کا ایئر ڈفینس یونٹ اپنے ملک کے جوانوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ملک کی فضائي حدود کو ناقابل تسخیر بنائے ہوئے ہے اور بین الاقوامی قوانین کے دائرۂ کار میں دوست ملکوں کے لئے بھی ایرانی فضائي حدود میں پوری طرح امن ہے اور اس نے ہر طرح کے مخاصمانہ اقدام کے راستوں کو بند کرکے پوری فضائي حدود کو امن کی فضا میں تبدیل کردیا ہے۔

ایران کی فوج کے ایئرڈفینس یونٹ کے کمانڈر نے کہا کہ ایران میں ایئرڈفینس یونٹ کے قیام کے بعد ایئرڈفینس سسٹم کی ڈيزائننگ اور تیاری میں حیرت انگیز کارنامے انجام پائے ہيں اور ہر طرح کے خودکش و غیر خود کش ڈرون طیاروں کی رسد، میزائلوں کی جدیدکاری اور الیکٹرانک وار کے میدانوں میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یونٹ نے آٹوفیشل انٹیلیجنس اور لیزری سسٹم نیز نانو ٹیکنالوجی میں مکمل مہارت حاصل کرلی ہے

اس ملاقات میں پولینڈ کے فوجی اتاشی نے اور دیگر ملکوں کے فوجی اتاشیوں نے بھی کہا کہ ایران علاقے کی ایک طاقتور دفاعی قوت ہے

پولینڈ کے فوجی اتاشی کرنل میرکوتون نے کہا ایران کا ایئرڈیفنس سسٹم بے غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل ہے اور اس کے پاس باصلاحیت جوان اور سائنسدان موجود ہيں جو علاقے میں انتہائي پیشہ ورانہ طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button