دنیا

کریمیہ پل پر یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام

شیعیت نیوز: روس کی وزارت دفاع نے کریمیہ پل پر یوکرین کے ڈرون حملوں کے ناکام بنانے کی خبر دی ہے۔

رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے گزشتہ رات، یوکرین نے کریمیہ پل کو کئی مرتبہ خودکش بمبار ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی جن کو روسی نیوی نے تباہ کر دیا اور پل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ گھنٹوں کےلئے پل کو تمام آمدورفت کےلئے بند بھی کیا گیا۔

یاد رہے چند ہفتے پہلے یوکرین نے امریکی ٹی وی سی این این کو کریمیہ پل پر حملے کی ویڈیو بھیج کر سترہ جولائی کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی تھی۔ مذکورہ حملے میں دو سویلین مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ یوکرین کو کمزور یورینیم پر مشتمل گولہ بارود فراہم کر رہا ہے، امریکی ذرائع

دوسری جانب روس کی وزارت دفاع اور ماسکو کے مئیر نے ماسکو پر یوکرین کے ایک اور ڈرون حملے کے ناکام ہونے کی خبر دی ہے۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے آج ماسکو پر ایک ڈرون حملہ کیا ہے جسے روس کے فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماسکو کے مئیر سرگئی سوبیانین نے کہا ہے کہ یوکرین کا ایک ڈرون طیارہ ماسکو پر حملے کےلئے جا رہا تھا جو روس کے فضائی دفاعی نظام نے اسے مار گرایا۔

رپورٹ کے مطابق ونوکوو ہوائی اڈے کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سیکورٹی کے پیش نظر ہوائی اڈے کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے اور آنے والی پروازوں کو دوسرے ائیرپورٹوں کی طرف روانہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ یوکرین نے پسکوف کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا تھا جس سے روس کے چار ایلوشین-76 طیاروں کو نقصان پہنچا تھا۔

دریں اثنا روس کے زیر کنٹرول علاقے باخموت میں دو یوکرینی ہیلی کاپٹروں کے حادثے میں 6 یوکرینی افسروں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق باخموت میں ہیلی کاپٹروں کے حادثے میں 6 یوکرینی فوج کے افسر مارے گئے اور ان کو اٹھانے والے ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔

ابھی تک ان ہیلی کاپٹروں کے گرنے یا مار گرائے جانے کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں ہوسکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button