لبنان

شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کو پھر سے ناسور قرار دے دیا

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت ایک ناسور اور پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے جب تک قومیں آزادی کے کلچر پر کاربند رہیں گی ان پر کوئی غلبہ حاصل نہیں کر سکتا۔

تسنیم نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے پورے خطے کو غاصبوں سے آزاد کرانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک ناسور اور ایک بہت بڑا بوجھ اور خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نہ صرف کرہ ارض کے لیے بلکہ پوری انسانیت، مذہب، دین اور مستقبل کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کے شیعیان حیدرکرارؑ کو قتل کی دھمکیاں ، ریاستی ادارے خاموش تماشائی

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ اسرائیل مغرب کی ایک چھوٹی سی تصویر ہے جہاں امریکہ اور مغرب کی تاریخ استعمار اور قوموں کی لوٹ مار سے بھری پڑی ہے اور اسرائیل بھی قوموں کی زمینوں، دولتوں اور مفادات کو لوٹتا ہے۔

انہوں نے امریکہ اور مغرب اور ان کے اتحادیوں کی طرف سے ملکوں میں اخلاقی انتشار پھیلانے کے مکروہ اقدامات کی طرف اشارہ کیا اور تاکید کی کہ آج خاندان کو تباہ کرنے کے لیے ایک بڑا حملہ کیا جا رہا ہے اور دشمن اس طرح ہم پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اگر ہمارے پاس ایک مربوط اور محفوظ خاندان اور بچے ہیں جو وقار اور ہمت کے ساتھ پروان چڑھے ہیں اور اپنی سرزمین کی آزادی کا کلچر ان میں موجود ہو تو روئے زمین پر کوئی بھی ایسی قوم کو شکست نہیں دے سکتا۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے بھی تاکید کی کہ اسلامی مزاحمت نے بہت سے شہداء کا نذرانہ پیش کیا لیکن ہم نے اس کے عوض عزت، فخر اور وقار حاصل کیا اور یہ راستہ جاری رہے گا اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لیے ایک مثال رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button