عراق

عراق میں واقع امریکہ کی عین الاسد چھاؤنی کے اطراف امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت

شیعیت نیوز: شام میں واقع امریکہ کی غیر قانونی چھاؤنی میں ہفتے کو پھر دھماکہ ہوا ہے جبکہ عراق میں واقع امریکہ کی عین الاسد چھاؤنی کے اطراف امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کی رپورٹ ملی ہے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے بریکنگ نیوز میں اس خبر کے بعد بتایا ہے کہ بہت سی امبولینسوں کو جائے وقوعہ کی سمت جاتے دیکھا گیا ہے۔

یہ دھماکہ مشرقی شام کے الحسکہ صوبے کے مضافات میں واقع الشدادی علاقے میں امریکی چھاؤنی میں ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ توہین صحابہ واہل بیت ترمیمی بل، عوام اسے پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں، ایس ایم نقی

کل ہفتے کو ہی مشرقی شام کے دیر الزور صوبے میں بھی کونیکو گیس فیلڈ میں غاصب امریکیوں کی فوجی چھاؤنی پر تین راکٹ فائر کئے گئے۔

مقامی ذرائع نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کو بتایا تھا کہ کونیکو گیس فیلڈ کے اطراف کے قصبوں میں شہروں میں مسلسل کئي دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں جس کی وجہ در اصل اس گیس فیلڈ میں امریکہ کی غیر قانونی فوجی چھاؤنی پر راکٹ حملہ تھا۔

دھماکوں کی آوازوں کے بعد چھاؤنی کے اطراف امریکی فوجیوں اور ان سے وابستہ فورسس کی سرگرمیاں بڑھ گئيں ۔

ابھی تک ان حملوں سے ہوئے ممکنہ نقصانات کی تفصیلات کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراق میں واقع عین الاسد امریکی چھاؤنی کے اطراف امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی پرواز کی رپورٹ ملی ہے جو شام کی سرحد کی سمت بڑھ رہے تھے ۔

عراق کا الانبار صوبہ جہاں عین الاسد چھاؤنی ہے، شام کی سرحد کے پاس واقع ہے جہاں شام کے سرحد میں بھی امریکہ کی غیر قانونی التنف فوجی چھاؤنی موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button