لبنان

حزب اللہ کے عہدیدار علی فحص نے لبنان میں فرقہ وارانہ جنگ کے حوالہ سے خبردار کردیا

شیعیت نیوز: لبنان میں حزب اللہ کے تبلیغی اور ثقافتی سرگرمیوں کے شعبے کے سربراہ علی فحص نے لبنان میں فرقہ وارانہ جنگ چھڑنے کے بارے میں خبردار کیا۔

وہ لبنان کی حزب اللہ کے ایک رکن کی نماز جنازہ سے خطاب کر رہے تھے، اور مزید کہا کہ ’’الکحالہ‘‘ کے علاقے میں جو کچھ ہوا وہ ایک صریح سرکشی تھی، وہ ہمیں فتنہ کی طرف لے جا رہے ہیں اور ہم اس میں داخل نہیں ہوئے۔

علی فحص نے مزید کہا کہ ہم ان تحقیقات اور اقدامات کا انتظار کریں گے جو سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے شائع کی جائیں گی۔

ایک بیان میں، لبنانی حزب اللہ کے میڈیا کمیونیکیشن یونٹ نے مغربی لبنان میں تحریک کی فورسز پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں اس کی ایک فوجی ہلاک ہو گئا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان کے اسلحے اسرائیل کے لیئے ڈراونا خواب بن گئے

لبنانی حزب اللہ کے میڈیا کمیونیکیشن یونٹ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس تحریک سے تعلق رکھنے والا ایک ٹرک بیکا کے علاقے سے بیروت کی طرف جا رہا تھا کہ ’’الخلیح‘‘ علاقے میں الٹ گیا۔

لبنانی حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد نامعلوم مسلح افراد سڑک کے قریب آئے اور ٹرک پر پتھراؤ شروع کر دیا اور پھر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ٹرک کی حفاظت پر مامور افراد میں سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ہسپتال لے جایا گیا اور وہیں دم توڑ گیا۔

دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے اپنے نئے اینٹی ٹینک میزائل ثاراللہ کی نمائش کی ہے-

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنی مشقوں میں کورنٹ میزائل کو فائر کرنے کے ایک نئے جدید نظام کی رونمائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیا میزائل فائر کا نظام دو ٹیوب لانچڈ میزائلوں پر مشتمل ہے جسے دن اور رات میں کسی بھی وقت فائر کیا جا سکتا ہے اور اس کو لانچ کرنے کےلئے آپریٹر کی موقع پر موجودگی لازمی نہیں ہے اور اسے دور سے آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔

ملٹری ماہرین کی رپورٹ کے مطابق اس کی خاص بات اس کا آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button