ایران

ایران اور پاکستان نے کی دوجانبہ عسکری تعلقات کے فروغ پر تاکید

شیعیت نیوز: ایران اور پاکستان کے آرمی چیف کے مابین ہونے والی ملاقات میں دوجانبہ عسکری تعلقات کے فروغ پر تاکید کی گئی ہے۔

ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے ایران و پاکستان کے درمیان فوجی تعلقات میں توسیع کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے، علاقائي سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان ٹریننگ اور مشترکہ دفاعی و سیکوریٹی کے شعبے میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

پاکستانی فوج کے سربراہ ، جنرل سید عاصم منیر نے ہفتے کی صبح ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ، ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد باقری سے فوجی ہیڈکوارٹر میں ملاقات و گفتگو کی ۔

یہ ملاقات ایران و پاکستان کے درمیان ٹریننگ، دفاعی، سیکیورٹی اور فوجی شعبوں میں تعاون میں اضافے کی غرض سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں، سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب

اس ملاقات میں ایران و پاکستان کے مابین دوجانبہ عسکری ، دفاعی، سیکیورٹی اور تربیتی امور سے متعلق باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کی گئی۔

جنرل باقری نے اس ملاقات میں، ایران و پاکستان کے ماضی و تاریخ کو مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات و تعاون میں توسیع کی وجہ قرار دیا۔

انہوں نے اسی طرح ایران و پاکستان کے درمیان فوجی تعلقات میں توسیع کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے، علاقائي سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان ٹریننگ اور مشترکہ دفاعی و سیکوریٹی کے شعبے میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

ایران کے دورے پر آئے پاکستان کے فوجی سربراہ، جنرل باقری سے ملاقات کے بعد ایران کے دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے۔

گذشتہ سال کے اواخر میں پاکستانی فوج کی قیادت سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان گذشتہ برسوں کے دوران دفاعی تعاون میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button