مقبوضہ فلسطین

استقامتی گروہ سرایا القدس کی کارروائیاں صیہونی دشمن کو مبہوت کر دیں گی

شیعیت نیوز: فلسطین کے استقامتی گروہ سرایا القدس نے صیہونیوں کے خلاف کارروائیوں کے دائرے کو بڑھانے کا انتباہ دیا ہے۔

استقامتی گروہ سرایا القدس سے وابستہ جنین بٹالین نے ایک بیان جاری کرکے خبر دار کیا ہے کہ آئندہ کارروائیاں صیہونی دشمن کو مبہوت کر دیں گی۔

اس فلسطینی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ جو کارروائیاں انجام دی گئی ہیں وہ ہماری صلاحیتوں کے محض ایک گوشے کی عکاسی کرتے ہیں۔

استقامتی گروہ سرایا القدس نے صیہونی فوج اور اس سے بڑھ کر صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو چیلنج کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی معلومات کا پردہ فاش کر کے، غاصبوں کے فوجی نقصانات کی سینسر شپ کی پالیسی پر پانی پھیر دیا جائیگا۔

جنین بٹالین نے نیتن یاہو اور صیہونی فوج کی قیادت کو نادان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جنین بٹالین کے سپاہی اپنی طاقت میں مزید اضافہ کر کے تل ابیب کو ایک اور سنگین شکست سے دوچار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ بیت المقدس کے قلب میں نئی بستی قائم کرنے کے اسرائیلی منصوبے

یاد رہے کہ استقامتی محاذ غاصبوں کے مسلسل حملوں سے مرعوب ہونے کے بجائے روز بروز اپنی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے جس نے تل ابیب کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی مقاومتی فورسز نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے۔

اسی حوالے سے عرب میڈیا نے بتایا کہ آج آٹھ فلسطینی مقاومتی گروہوں نے ایک بیان جاری کیا۔

اس بیان میں مقاومتی فورسز نے محمود عباس کی سربراہی میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے رہا کئے گئے تمام قیدیوں، مقاومتی کمانڈروں اور حریت پسندوں کو دوبارہ حراست میں لینے کی مذمت کی۔

استقامتی محاذ کے گروہوں نے سیاسی سرگرمیوں کے الزام میں قید تمام اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ان گروہوں نے اعلان کیا کہ اس پالیسی کے تسلسل کے خطرناک نتائج بر آمد ہوں گے جو قومی وحدت اور فلسطین عوام کی پُرامن بقائے باہمی پر اثر انداز ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button