اہم ترین خبریںایران

واشنگٹن کی یوکرین کو کلسٹر بم کی فراہمی اس کے جنگی جنون کی علامت ہے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے کا امریکی فیصلہ جنگ جاری رکھنے کے لیے واشنگٹن کے ارادے اور جنگی جنون کو ظاہر کرتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کو کلسسٹر بم فراہم کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے کا امریکی فیصلہ جنگ جاری رکھنے کے لیے واشنگٹن کے ارادے اور جنگی جنون کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکہ کے غیر مستحکم کرنے والے اقدامات کی ایک اور مثال ہے، اور ساتھ ہی ایسے ہتھیاروں کی برآمدگی ہے جو بڑی تباہی اور ہلاکتوں کا باعث بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے CNN کو دیے گئے ایک انٹرویو میں باضابطہ طور پر تصدیق کی کہ اس ملک نے پہلی بار یوکرین کی فوج کو کلسٹر بم دینے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران: مگ 29 جیٹ فائٹروں کے الیکٹرانک جنگ کے سیمولیٹر کی رونمائی

دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو جنین پر حالیہ حملے میں تاریخی شکست کا مزہ چکھنا پڑا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ ’’ جنین میں تباہی کے آثار، صیہونی حکومت کے حامیوں کے لئے بھی شرمناک اخلاقی شکست ہیں۔‘‘

ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’ مجرم صیہونی حکومت کو جنین پر حالیہ وحشیانہ حملے میں ایک نئي تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس سے بڑی شکست ، اس حکومت کے حامیوں کو ہوئي ہے۔ ‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ جنین میں تباہی کے جو آثار ہيں وہ صیہونی حکومت کے حامیوں کے لئے شرمناک اخلاقی شکست ہے۔‘‘

انہوں نے واضح کہ ’’ فلسطین کے حکام اور ڈٹی رہنے والی قوم سے سفارش کرتا ہوں کہ وہ تباہی کے ان آثار کو جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کا ثبوت بھی ہيں، پوری دنیا کے لوگوں کے سامنے پیش کریں تاکہ انسانی حقوق کے تحفظ کا دعوی کرنے والے مزید رسوا ہو جائيں۔ ‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button