ایران

ایران: مگ 29 جیٹ فائٹروں کے الیکٹرانک جنگ کے سیمولیٹر کی رونمائی

شیعیت نیوز: ایران کی فضائیہ نے اپنے مگ 29 جیٹ فائٹروں کے الیکٹرانک جنگ کے سیمولیٹر کی رونمائی کی ہے۔

ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف بریگیڈیر جنرل سیدعبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ مگ 29 جیٹ فائٹروں کے الیکٹرانک جنگ فیئر سیمولیٹر کی ڈیزائننگ اور پیداوار ایرانی ماہرین کے توسط سے انجام پائی ہے جو کہ سائنسی ایجادات کے میدان میں پیش قدمی پر مبنی رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور احکامات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے شہید ستاری ایئرفورس یونیورسٹی کے کیمپس اور مختلف نوعیت کے طیاروں میں نصب کئے جانے والے الیکٹرانک جنگ کے وسائل کے جدید نمونوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تیار شدہ مگ 29 جیٹ فائٹر الیکٹرانک جنگ کے سیمولیٹر کو بارہا کامیابی کے ساتھ آزمایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ترقی کے پیش نظر، ایئر فورس اس شعبے اور دیگر دفاعی شعبوں کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے بھی تیار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مگ 29 جیٹ فائٹر الیکٹرانک جنگ کا سیمولیٹر آئندہ چند دن کے اندر، ایئر بیسز کے حوالے کردیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر رئیسی سے مختلف ممالک کے نئے سفیروں کی ملاقات

دوسری جانب ایران کی بری فوج کے ایئر ونگ کے جنگی ہیلی کاپٹروں کو الیکٹرانک جنگ کے وسائل سے لیس کردیا گیا ہے۔

ایران کی آرمی ایویئیشن کے کمانڈر، جنرل یوسف قربانی نے بتایا ہے کہ ایئر ونگ کے ہیلی کاپٹروں کو ایسے جدید سسٹموں سے لیس کردیا گیا ہے جو کہ میدان جنگ میں دشمنوں کے ہیلی کاپٹروں کے سسٹموں کو جیم کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان سسٹموں کے ذریعے دشمن ہیلی کاپٹروں کو غلط انفارمیشن دے کر فریب بھی دیا جا سکتا ہے۔

آرمی ایویئیشن کے کمانڈر انچیف نے بتایا کہ ایرونگ کے تمام ہیلی کاپٹر من جملہ کوبرا جنگی ہیلی کاپٹر اس الیکٹرانک وار فیئر سے لیس ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل فوج کی ایک نمائش میں ہیلی کاپٹروں پر نصب ریڈار سسٹموں کی نمائش کی گئی تھی تاہم اس وقت اس کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی تھیں۔

یاد رہے کہ ایران کی مسلح افواج کی ضرورت کے زیادہ تر وسائل اور ہتھیار ملک کے اندر تیار ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایران نے علاقے میں طاقت کے توازن کو اپنے حق میں موڑ لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button