ایران

ایرانی صدر رئیسی سے مختلف ممالک کے نئے سفیروں کی ملاقات

شیعیت نیوز: ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے فلپائن، لیبیا، بنگلہ دیش اور بھارت کے نئے سفیروں سے الگ الگ ملاقات میں ان ممالک اور ایران کے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق صدر ایران سید ابراہیم رئيسی نے اتوار کی سہ پہر کو مختلف ممالک کے نئے سفیروں کے ساتھ ملاقات کی۔

جن میں فلپائن کے سفیر رابرٹو جی مانالو، لیبیا کے حسن فضیل، بنگلہ دیش کے منجورول کریم خان چوہدری اور بھارت کے سفیر رودرا شرست شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں غائب ہونے والی اسرائیلی جاسوس الزبتھ تسرکوف کہاں ہیں؟

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے ان ممالک اور ایران کے تعلقات کی بہتری کے لئے موجود وسائل سے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ نئے سفیروں کی تعیناتی کے بعد بھارت، بنگلہ دیش، فلپائن اور لیبیا کے ساتھ ایران کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی بہتری پر تاکید کرتے ہوئے مذکورہ ممالک کے سفیروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کا ملک پر سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

ملاقات کے دوران ان سفیروں نے ایران کے ساتھ تعلقات اور روابط کی بہتری کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

بھارت، بنگلہ دیش، فلپائن اور لیبیا کے نئے سفیروں نے صدر سید ابراہیم رئيسی کو سفارتی اسناد پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ تہران میں اپنے سفارتی مشن کے دوران ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لائيں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button