آیت اللہ رئیسی نکاراگوا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ہوانا پہنچ گئے

شیعیت نیوز: ایرانی صدر لاطینی امریکہ کے اپنے پانچ روزہ دورے کے تیسرے دن میں وینزویلا اور نکاراگوا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح تہران کے وقت کے مطابق ہوانا پہنچے۔
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی لاطینی امریکہ کے اپنے پانچ روزہ دورے کے تیسرے دن میں وینزویلا اور نکاراگوا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح تہران کے وقت کے مطابق ہوانا پہنچے جہاں اس ملک کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ کیوبا آیت اللہ رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی آخری منزل ہے۔
ایک گھنٹے بعد کیوبا کے 19 ویں صدر میگوئل ماریو ڈیاز کینیل ایرانی صدر کا سرکاری استقبال کریں گے۔
ایران کے صدر 12 جون بروز پیر ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاطینی امریکہ کے ممالک وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے لیے روانہ ہوئے۔ آیت اللہ رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی پہلی منزل کراکس تھی۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا
دوسری جانب سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ متعدد ممالک میں منجمد ایرانی فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں اور باقی کی رہائی کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
یہ بات محمد مخبر نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک میں منجمد ایرانی اثاثوں کو رہا کر دیا گیا ہے اور باقی کی رہائی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
مخبر نے کہا کہ ہم نے اگست 2021 میں ماہانہ مہنگائی 59.6 فیصد کے ساتھ اپنا کام شروع کیا، جس پر حکومت اس رجحان کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی، اور اسے کم کر کے 39.9 فیصد کر دیا، اور اس کے بعد، سال کے لیے کل افراط زر 46 فیصد تک پہنچ گئی۔
انہوں نے مہنگائی پر قابو پانے کو حکومت کے اہم منصوبوں میں سے ایک قرار دیا۔
سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے آغاز سے پروڈیوسر اور صارفین کی افراط زر میں کمی آئی ہے اور یہ کمی جون میں زیادہ نمایاں ہوگی۔