ایران

عارضی جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل معاہدہ نہیں ہوسکتا، ایران

شیعیت نیوز: ایران اور امریکہ کے ایک عارضی جوہری معاہدے کے قریب پہنچنے پر مبنی بعض رپورٹوں کے منظر عام پر آنے کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اسے مسترد کیا ہے۔

ارنا کے مطابق، بعض ایسی رپورٹوں کے منظرعام پر آجانے کے بعد کہ جس میں ایران اور امریکہ کے ایک عارضی جوہری معاہدے کے قریب پہنچنے کے دعوی کیا گیا ہے، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ان رپورٹوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے سی پی او اے کے حوالے سے کوئی عارضی معاہدہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب نے جمعرات کو واضح کیا کہ جے سی پی او اے کی جگہ کوئی عارضی معاہدہ نہیں ہوگا اور یہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کو دوبارہ متحرک ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے، سعودی عرب

مڈل ایسٹ آئی کی ویب سائٹ نے دو نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ، ایران میں یورینیم کی افزودگی محدود کرنے کے بدلے میں کچھ پابندیاں اٹھانے کے لیے ایک عارضی معاہدے تک پہنچنے والے ہیں۔

در ایں اثنا وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے مڈل ایسٹ آئی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے جواب میں جمعرات کو میڈیا کو بتایا کہ یہ رپورٹ غلط اور گمراہ کن ہے۔ ایران کے ساتھ عبوری معاہدے سے متعلق ہر رپورٹ غلط ہے۔

واضح رہے کہ جنوری دوہزاراکیس میں اقتدار سنبھالنے کے بعد جو بائیڈن حکومت نے، ٹرمپ حکومت کی جانب سے ایران اور گروپ فائیو پلس ون معاہدے سے دستبردار ہونے کے یکطرفہ اقدام کی مذمت کی تھی، لیکن اس کے باوجود بائیڈن حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیاں اپناتے ہوئے، تہران کے خلاف مزید نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

ایران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر امریکی فریق حقیقت پسندی سے کام لے تو سمجھوتے تک پہنچنا ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button