اہم ترین خبریںایران

ایران کی میزائل سرگرمیاں قانونی اور عالمی اصولوں کے مطابق ہیں، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی میزائل سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت مکمل طور پر جائز اور قانونی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ’’فتاح‘‘ میزائل کے کامیاب تجربے کے حوالے سے بعض مغربی ممالک کے مداخلت پسندانہ بیانات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا اور کہا کہ ایران کی میزائل سرگرمیاں روایتی، دفاعی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت مکمل طور پر جائز ہیں۔

کنعانی نے مزید کہا کہ یہ ممالک مختلف شعبوں میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی کرنے کی ایک طویل اور واضح تاریخ رکھتے ہیں اور انہوں نے جوہری تجربات، افواہوں کے عدم پھیلاؤ، جوہری میزائلوں کی میزبانی اور علاقائی مسائل میں منفی کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی، حسین امیرعبداللہیان

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ’’آکس‘‘ معاہدے پر دستخط کرنے میں انگلینڈ، امریکہ اور آسٹریلیا کی کارروائی، جوہری طاقت کے حامل ممالک کے غیر جوہری ملک کو ٹیکنالوجی اور انتہائی افزودہ یورینیم کی منتقلی میں سیاسی اور امتیازی رویہ کی واضح مثال ہے۔

کنعانی نے ایران کی مسلح افواج کی مسلسل کوششوں اور ملک کے دفاعی سسٹم کو مضبوط بنانے میں ان کی اسٹریٹجک کامیابیوں کو سراہا اور اسے غیر ملکی خطرات کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے اور ایران کی قومی سلامتی کے دفاع کیلئے ایک درست اور مؤثر اقدام قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس میزائل کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ترین میزائلوں میں کیا جاتا ہے جسے اس وقت موجود کوئی بھی میزائل دفاعی سسٹم روک نہیں سکتا ۔ اس میزائل نے مغربی ممالک کے منہ کا مزہ کڑوا کردیا اور اسی لئے یورپ اور امریکہ ایران کی اس نئی دفاعی صلاحیت پر زہر اگل رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button