ایران

آذربائیجانی عوام کو ایران کے بجائے صہیونی حکومت سے ہوشیار رہنا چاہئے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ناصر کنعانی نے باکو کے حالیہ ایران مخالف اقدامات کے جواب میں آذبائیجانی عوام کو پیغام میں کہا کہ آذربائیجانی عوام کو خونخوار صہیونی حکومت سے پریشان ہونا چاہئے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے باکو کی جانب تہران مخالف موقف اپنا کر آذربائجانی عوام کو ایران کے سفر سے منع کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ آذربائجان نے جعلی اور قاتل صہیونی حکومت کی ایما پر ایران مخالف وقف اپنایا ہے۔

انہوں نے آذربائیجانی عوام سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ وہ مہذب ایران کے بجائے قاتل صہیونی حکومت سے ڈریں۔ ہم اپنے آذربائجانی بھائیوں اور بہنوں کے لئے اب بھی ویزا سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا اچھی پالیسی کا حصہ ہے۔ باہمی تعاون کے ساتھ اس پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ آذربائجانی حکومت نے ایران مخالف موقف میں شدت لاتے ہوئے اپنے شہریوں کو حکم دیا تھا کہ ایران کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں : خطی ممالک کیلیے ایرانی ڈیٹرنس طاقت پائیدار سلامتی اور امن کا نقطہ ہے، ایرانی صدرمملکت

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منگل کو جدہ میں ایرانی قونصل خانہ اور او آئی سی دفتر بھی دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانہ، قونصل خانہ کے دوبارہ افتتاح اور اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کی نمائندگی کے حوالے سے کہا کہ ریاض اور جدہ میں ایرانی سفارت خانہ، قونصلیٹ خانہ اور اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل نمائندگی کا باضابطہ افتتاح کل 06 اور 07 جون کو ہوگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ریاض میں ایران کے سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانہ نے حجاج کرام کی روانگی سے قبل ہی عارضی طور پر سرگرمیاں شروع کردی تھیں، تاہم کل دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں باضابطہ افتتاح ہوگا۔

یاد رہے ایران گزشتہ ماہ علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button