اہم ترین خبریںایران

خطی ممالک کیلیے ایرانی ڈیٹرنس طاقت پائیدار سلامتی اور امن کا نقطہ ہے، ایرانی صدرمملکت

شیعیت نیوز: ایرانی صدرمملکت نے کہا ہے کہ دفاعی اور میزائل صنعتیں ایران میں مقامی ہو گئی ہیں اور ایران کی دفاعی طاقت خطے کے ممالک کے لیے مستحکم سلامتی اور امن کا نقطہ ہے۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل فتاح میزائل کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں دفاعی اور میزائل کی صنعت مقامی بن چکی ہے اور اسی وجہ سے اس صنعت کی ترقی کو دھمکی دینے کے قابل نہیں ہے۔

رئیسی نے کہا کہ آج ہم محسوس کر رہے ہیں کہ یہ ڈیٹرنٹ پاور بنائی گئی ہے اور یہ طاقت خطے کے ممالک کے لیے سلامتی اور مستحکم امن کا نقطہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، ہائپر سونک ٹیکنالوجی کے حامل چار ممالک میں شامل ہوگیا، سردار حاجی زادہ

دوسری جانب ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام، رائے عامہ خاص طور پر نوجوان نسل کو پندرہ خرداد مطابق پانچ جون کے اہم دن اور تاریخ کے اہم موڑ پر توجہ دینی چاہیے اور اسلامی انقلاب اور نظام میں انجام دیئے گئے اقدامات کو مختلف پلیٹ فارموں سے بیان کیا جانا چاہیے۔

ایرانی صدرمملکت سید ابراہیم رئیسی نے پندرہ خرداد مطابق پانچ جون کے قیام کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر اس کی نیشنل کانگریس کے ارکان سے ملاقات میں کہا کہ اس کانگریس کا ایک اہم کام پہلوی حکومت کے ظلم اور بربریت اور اسی طرح عوام کے لیے اسلامی انقلاب کی خدمات اور ثمرات کو بیان کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پندرہ خرداد مطابق پانج جون کی تاریخی تحریک اور قیام میں عوام کی بھرپور شرکت کا ایک محرک یہ تھا کہ انھیں امید تھی کہ حالات ایرانی عوام اور اسلام کے حق میں بدلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس دن تہران کے جنوب مشرقی علاقے ورامین کے لوگوں نے اپنی تحریک شروع کی تو انھوں نے اپنے سامنے پہلوی حکومت کے سر سے پاؤں تک مسلح فوجیوں کو دیکھا لیکن وہ حالات کو تبدیل کرنے کی امید پر اس راستے میں جان قربان کرنے پر تیار ہو گئے۔

انھوں نے کہا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے اس دن ہمیشہ کے لیے عام سوگ کا اعلان کیا اور اس کا مقصد اس تاریخی قیام کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرانا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button