اہم ترین خبریںایران

ملک کی ثقافتی ترقی میں کتاب کا کردار ناگزیر ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای تہران کی امام خمینی (رح) عیدگاہ میں جاری بین الاقوامی کتاب میلہ پہنچے اور وہاں لگائے گئے بُک اسٹالز کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ بعض ناشروں سے گفتگو بھی کی۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے تہران میں منعقدہ کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کے دورے کے موقع پر فرمایا کہ ملک کی ثقافتی ترقی میں کتاب کا کردار ناگزیر ہے اور سوشل میڈیا یا ورچوئل اسپیس کی نمایاں وسعت کے باوجود کتاب آج بھی اپنے بلند اور عظیم مقام پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سفارتی حلقوں میں سعودی عرب کے لئے ایرانی سفیر کے بارے میں بھی چہ میگوئیاں

رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے کتابوں کی بین الاقومی نمائش کے دورے کے موقع پر فرمایا کہ سوشل میڈیا کا دائرہ پھیل جانے کے باوجود کتاب کا اپنا مقام اور اس کی افادیت اپنی جگہ برقرار ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملک کو بہترین ثقافت میں ڈھالنے کے لئے کتاب کی ضرورت ہے اور کتاب کا مقام اپنی جگہ برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کو ڈرا کر آئین اور قانون کو بلڈوز کرنےاور ٹیڑھی انگلیوں کی بات کرنے والےعوامی طاقت کے سامنے شکست کھائیں گے اور رسواہوں گے، علامہ راجہ ناصرعباس

آپ نے فرمایا کہ بچوں اور نوجوانوں سے متعلق کتابوں کے بارے میں بھی میری تاکید ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ آج میں نے دیکھا کہ بچوں اور نوجوانوں سے متعلق کتابوں کے کئی اسٹال اس نمائش میں موجود ہیں لیکن پھر بھی میری تاکید یہی ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کے بارے میں جتنا زیادہ ہوسکے کتابیں لکھی اور تیار کی جائیں تاکہ ہم اغیار کی کتابوں سے بے نیاز ہوجائیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اتوار کو تین سال کے وقفے اور کورونا کے خاتمے کے بعد کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button