اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام: الفطاطرہ علاقے میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، آٹھ حملہ آور گرفتار

شیعیت نیوز: ادلب کے جنوبی مضافات کے الفطاطرہ علاقے میںمیں شام کی فوج اور دہشت گرد عناصر کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس دوران کم از کم آٹھ دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق، جمعے کے روز ایک دہشت گرد گروہ نے الفطاطرہ علاقے میں واقع شام کی فوج کے ایک ٹھکانے میں گھسنے کی کوشش کی تاہم انہیں شام کے فوجی جوانوں کے شدید جوابی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

باخبر ذرائع کے مطابق، اس دوران دہشت گردوں کی تین گاڑیاں تباہ، آٹھ دہشت گرد گرفتار اور تیرہ دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ شام کی فوج نے دہشت گردوں کے حملے کے بعد، ترکی کے حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانوں اور ان کی سپلائی لائن کو راکٹوں اور توپوں سے نشانہ بنایا اور اس حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ۔

یاد رہے کہ شام کے شمال مغرب میں واقع صوبہ ادلب اور اسی طرح صوبہ لاذقیہ، حماہ اور حلب کے کچھ حصوں پر بدستور دہشت گردوں کا قبضہ ہے جنہیں امریکہ اور ترکی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ بفر زون قرار دیئے جانے کے باوجود دہشت گرد عناصر ان علاقوں سے شام کی فوج اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصراللہ کا عالمی یوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کی اپیل

دوسری جانب شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے اسلحہ گودام میں دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق شمالی شام کے علاقے رقہ میں سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی ملیشیا کے ایک اڈے میں دھماکہ ہوا ہے جس کی وجوہات کے بارے میں متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ مذکورہ ملیشیا کے اسلحہ کے گودام میں ہوا ہے جبکہ بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کی حامل ایک گاڑی کرد ملیشیا کے اڈے میں دھماکے سے اڑ گئی ۔

دھماکے کے نتیجے میں سیرین ڈیموکریٹ فورس کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

حلب الیوم کے مطابق یہ دھماکہ اس مکان میں ہوا ہے جسے مذکورہ ملیشیا گروپ اسلحہ گودام کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button