اہم ترین خبریںایران

سعودی بادشاہ بن عبدالعزیز کی ایرانی صدر کو دورہ ریاض کی دعوت

شیعیت نیوز: سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر مملکت علامہ سید ابراہیم رئیسی کے نام ایک پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کو دورے ریاض کی دعوت دی ہے۔

یہ بات نائب ایرانی صدر برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

بن عبدالعزیز نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا۔

جمشیدی نے کہا کہ صدر رئیسی نے اس دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ایران کی تیاری پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم مستقبل قریب میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، تاکہ سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کی عملی تیاریاں کی جا سکیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں 13ویں حکومت کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم جناب رئیسی کی حکومت میں پابندیوں کو بے اثر کرنے کی دو سمتوں میں آگے بڑھ چکے ہیں اور مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ سال سفارتی نظام کی خارجہ پالیسی کے نظریے کے فریم ورک میں، ایشیاء اور ہمسایہ ممالک کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہم اقتصادی سفارت کاری کے میدان میں، تجارتی تبادلے کے حجم میں نمایاں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سال1401 میں ہم دو ہمسایہ ممالک متحدہ عرب امارات اور کویت کے ساتھ سیاسی تعلقات میں کی سطح کو سفیروں کی سطح تک لانے میں کامیاب ہوئے اور اسی تسلسل میں گزشتہ دنوں ایران اور سعودی عرب کے درمیان بھی تعلقات کو معمول پر لایا گیا، جو کہ خوش آئند بات ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button