اسلاموفوبیا پھیلانے والوں کو ہمیشہ اپنے ناجائز مفادات تقسیم پیدا کرنے میں نظر آتے ہیں

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے کہا ہے کہ کچھ قوتیں اور عناصر انسانوں کے درمیان تفرقہ اور تصادم پھیلانے میں اپنے ناجائز مفادات دیکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دین اسلام اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم انسانیت کے لیے امن، دوستی اور بقائے باہمی کے پیامبر ہیں۔
کنعانی نے یہ بھی کہا کہ اسلامو فوبیا پھیلانے والے اور اسلام کے مخالف کسی بھی انسانی اور الہی اقدار پر یقین نہیں رکھتے اور انسانیت کے درمیان تفرقہ اور تنازعات پھیلانے میں اپنے ناجائز مفادات دیکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ 15 مارچ 2022 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی جسے پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے متعارف کرایا جس نے 15 مارچ کو ’’اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : عراقی عوام کا حشد الشعبی کے امدادی کارکن کا شام سے واپسی پر پرتپاک استقبال
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی بحران کو صہیونیوں کے اندر بہت سے بحرانوں میں سے صرف ایک بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات نے مکڑی کے جالے کی پوشیدہ شناخت کے بحران کو ظاہر کر دیا۔
اس موقع پر انہوں نے ناجائز صیہونی ریاست میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مسلسل 10 ہفتوں کی مدت تک تل ابیب اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں وقفے سے سڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور یقیناً یہ بحرانوں میں سے ایک ہے۔
کنعانی نے کہا کہ یہ غاصب ہستی ختم ہونے والی ہے اور جلد ہی منہدم ہو جائے گی کیونکہ اس کی بنیاد جھوٹی اور فریبی جڑوں پر رکھی گئی تھی۔
ایرانی محکمہ ترجمان نے قرآنی آیت کا حوالہ دیا ’’اور گھروں میں سب سے کمزور مکڑی کا گھر ہے۔‘‘