ایران

ادیان و مذاہب یونیورسٹی ایران کے چانسلر کی پوپ فرانسس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

شیعیت نیوز: ادیان و مذاہب یونیورسٹی ایران کے چانسلر حجۃالاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ عیسائیوں کے عالمی پیشوا پوپ فرانسس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں، حجۃ الاسلام‌ والمسلمین نواب نے ادیان و مذاہب یونیورسٹی کی علمی کاوشوں اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف ادیان و مذاھب کا مشن، دنیا میں صلح و آشتی کیلئے تمام مکاتب اور ادیان کی تعلیم دینا ہے۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے نیز اس ملاقات میں عالمی سطح پر ادیان و مذاہب یونیورسٹی کی علمی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج اسلام اور مسیحیت کے روابط پہلے سے کئی گنا زیادہ بہتر ہیں اور یہ اسلام اور مسیحیت کیلئے قدم اٹھانے والوں کی اچھی کاوشوں کا ثمرہ ہے۔

دنیائے کتھولک کے پیشوا نے ادیان و مذاھب یونیورسٹی کے توسط سے منتشر ہونے والے آثار کا جائزہ لیا اور ان آثار کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام، وحی الٰہی کی تبیین میں انبیائے کرام علیہم السلام کے مشن کی مانند ہے۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں، ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے توسط سے منتشر ہونے والے علمی آثار کو یونیورسٹی کے چانسلر حجۃالاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے دنیائے مسیحیت کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی خدمت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : داعشی دہشت گردوں کی منتقلی کے مشکوک امریکی اقدام پر عراقی سیاست دان کی تشویش

دوسری جانب ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور الیگزینڈر لوکاشینکو نے ایک تقریب کے دوران ایران اور بیلاروس کے درمیان جامع تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کئے۔

مزید بر ایں رئیسی اور لوکاشینکو کی موجودگی میں ایران اور بیلاروس کے اعلی حکام نے دونوں ملکوں کے مابین مختلف تجارتی، نقل و حمل، زرعی، ثقافتی اور فنی شعبوں میں تعاون کی دستاویزات، مجرموں کی منتقلی اور ایران-بیلاروس دو تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کی مناسبت سے انجام پانے والے ایگزیکٹو پروگرام کی دستاویز پر دستخط کیے۔

ان دستاویزات پر خارجہ امور، صنعت، کان کنی اور تجارت، زراعت، سڑکوں اور شہری ترقی، اور انصاف کے وزراء نے اپنے بیلاروسی ہم منصبوں کے ساتھ دستخط کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button