ایران

ایران اور امریکہ کے مابین بلواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان وزارت خارجہ

شیعیت نیوز : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بلواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے اور دوسرے متعلقہ مسائل پر امریکہ سے بلواسطہ مذاکرات پہلے بھی ہوچکی ہے اور اب بھی جاری ہے۔

ناصر کنعانی نے بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض معاملات پر پہلے ہی اتفاق رائے ہوچکا ہے اور گزشتہ سال مارچ میں تحریری سمجھوتے پر دستخط بھی کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس بات کو قبول کرلیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلہ کے معاملات کو پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات سے الگ رکھا جائے اور تبادلہ انجام پائے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی پابندیوں کے شکار ممالک آپسی تعاون سے اُس کے حربے کو ناکام بنائیں، رہبر انقلاب

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ تہران اس معاملے کو انسانی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے اور اس حوالے سے امریکہ کی فنی مشکلات کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔

ناصر کنعانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے لیے مذاکراتی عمل کا لازمی نتیجہ تک پہنچنا اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے بارہا کہا ہے اور ثابت بھی کیا ہے کہ سفارت کاری ہی باہمی اختلافات کے حل کا بہترین راستہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 10 تا 13 مارچ تک ایران کا دورہ کیا اور وہاں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر مہرابیان سے ملاقات کی، دونوں وزرا نے توانائی کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

خرم دستگیر کے دورے کا مقصد گوادر کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا تھا، جس کا آغاز وزیر کے پہلے دورہ جون 2022 میں ہوا تھا، نو ماہ کے ریکارڈ وقت میں ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی ہے۔

منصوبے کا جلد از جلد افتتاح کیا جائے گا، منصوبہ گوادر کو بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ایک خوشحال گوادر کی بنیاد رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button