اہم ترین خبریںپاکستان

راولپنڈی پولیس نے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کو رات گئے ویرانے میں چھوڑ دیا

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو گرفتار کرنے کے بعد ویرانے میں جا کر زبردستی چھوڑ دیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ان کے دیگرساتھیوں کو جیل بھروتحریک میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس کی جانب سے رات گئے ویرانے میںلے جاکر وین سے اتار کر چھوڑ دیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے اس غیر ذمہ دارانہ اور نامعقول اقدام پر وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شدید تشویش اور غصے کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تمام مائیں بہنیں ظالم امپورٹڈ حکومت کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں، سیدہ معصومہ نقوی

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو گرفتار کرنے کے بعد ویرانے میں جا کر زبردستی چھوڑ دیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دہشت گردوں کی طرف سے سیکورٹی تھریٹس کے باوجود انہیں انتہائی غیر محفوظ جگہ پر چھوڑنا قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ہم پولیس کی اس گھناؤنی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ حکومتی دعوؤں کی کلی کھل گئی ہے کہ کوئی گرفتاری نہیں دے رہا بلکہ علامہ راجہ ناصر عباس نے گرفتاری دینا چاہی اور انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس لائنز پہنچنے کے باوجود علامہ راجہ ناصر عباس کو گرفتار نہ کرنا حکومتی خوف کا واضح ثبوت ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جیسی عوامی شخصیت کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button