ایران

ایران نے یورینیم افزودہ سے متعلق مغربی میڈیا کی جھوٹی رپورٹ کو مسترد کر دیا

شیعیت نیوز: ایران نے مغربی میڈیا کی اس رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے یورینیم کو 60 فیصد سے اوپر کی سطح پر افزودہ کیا ہے اور کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات نے کبھی بھی یورینیم کو اس سطح سے زیادہ افزودہ نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق، بلومبرگ نے اتوار کے روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران میں 84 فیصد تک افزودہ یورینیم کی مقدار دریافت ہوئی ہے، تاہم ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم نے اس خبر کو فوری طور پر اور یکسر مسترد کر دیا۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) یہ واضح کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ ایران نے کس طرح 84 فیصد خالصتا یورینیم افزودہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ناصبی نظریات کی سرپرستی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور مولوی عبدالشکور کو فوری برطرف کیاجائے، علامہ سبطین سبزواری

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے یورینیم کے آسوٹوپس (جھرنوں) کو الگ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے پائپوں کے نیٹ ورک کے اندر جو سینٹری فیوجز کو جوڑنے کا کرتے ہیں، انتہائی افزودہ یورینیم کے ذرات دریافت کیے ہیں۔

در ایں اثنا گارڈین کونسل کے رکن برائے قانونی امور نے جرمن حکام کی جانب سے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں سابق ایرانی رجیم سے وابستہ افراد کو مدعو کرنے کو اندرونی معاملات میں واضح مداخلت کی واضح مثال قرار دیا۔

یہ بات عباسعلی کدخدایی نے اتوار کے روز ٹویٹر پر کہی۔

انہوں نے بتایا کہ جرمن حکام کی جانب سے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں سابق ایرانی رجیم کے وابستگان کو مدعو کرنا ممالک کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔ جو یہ جرمن حکومت کی بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button