اہم ترین خبریںایران

القاعدہ کے سرغنہ کا ایران سے تعلق کا دعویٰ ہنسنے والا ہے، امیرعبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے القاعدہ کے سرغنہ کے ایران سے تعلق کا دعوی کو ہنسنے کی بات قرار دیتے ہوئے امریکی حکام کی مشورت دی کہ وہ ایرانو فوبیا ناکام کھیل سے دستبردار ہوجائیں۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے القاعدہ اور داعش کے تخلیق کاروں کو دنیا میں دہشت گردی کے فروغ کا ذمہ دار ٹھہرایا اور وائٹ ہاؤس کے حکام کو یاد دلایا کہ وہ غلط پتہ نہ دیں۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تہران کے علاقائی اثر و رسوخ کے خلاف کیے گئے دعوے اور واشنگٹن کے الزامات کو دہراتے ہوئے تہران میں القاعدہ دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ہونے کا الزام لگایا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ند پرایس نے بدھ کی شام واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ دہشت گرد گروہ القاعدہ کے سرغنہ سیف العدل ایران میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا عالمی برادری سے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خلاف سرگرم مؤقف اپنانے کا مطالبہ

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ صدر کے حالیہ دورہ چین کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے پچیس سالہ منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں اور اس حوالے سے لازمی سمجھوتوں پر دستخط کردیئےگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایران اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان بالمشافہ ملاقات میں تہران اور بیجنگ کے درمیان دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے مختلف معاملات کا بغور جائزہ لیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی اقتصادی ٹیم نے دو طرفہ معاہدوں اور سمجھوتوں کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے متعلقہ چینی حکام کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button