اہم ترین خبریںلبنان

متحدہ عرب امارات کے درسی نصاب میں ہولو کاسٹ شامل کرنے پر شیخ نعیم قاسم کا ردعمل

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی اور سیاسی جماعت حزب الله کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے یو اے ای کے درسی نصاب میں ہولو کاسٹ کے سبق کو شامل کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو ہولو کاسٹ کی بجائے فلسطین پر اسرائیل کے جنگی جرائم بیان کرنے کا مشورہ دیا۔

شیخ نعیم قاسم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ ہولو کاسٹ کے افسانے کی بجائے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والے جنگی جرائم بیان کرنے کے لئے متحرک ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کو خوش کرنے سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اور نہ ہی اس کی حمایت حاصل ہوگی۔ ان کی حکومت زوال کی طرف جا رہی ہے اور ابد تک صرف خدا اور حق کو جاودانی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مداحی شیعہ ورثہ ہے، دشمن ایران کے بارے میں اپنے غلط اندازوں کی وجہ سے ناکام ہوئے

دوسری جانب صیہونی فوج نے اچانک لبنان کی سرحد کے قریب اور مقبوضہ فلسطین کے شمال میں جنگی مشقوں کے انعقاد کی خبر دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے گذشتہ منگل کی شب اعلان کیا کہ ہمارے فوجی لبنان کی سرحد کے قریب واقع "اصبع الجلیل” کے علاقے میں فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مشق بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 سے 11 بجے تک دو گھنٹے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ یہ مشقیں شیڈول سے ہٹ کر کی جا رہی ہیں۔ اسی طرح صیہونی فوج نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ یہ مشق 2023ء کے فوجی تربیتی پروگراموں کا حصہ ہے۔ جس میں لبنان کی سرحد پر شبعا فارمز کے قریب توپ خانے کے گولے داغنے سمیت فوجی مشقوں کا انعقاد شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button