دنیا

یوکرین کو نیٹو مدد کرتا رہے گا، چاہے جتنا وقت لگے، ینس اسٹولٹن برگ

شیعیت نیوز: نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روس کے حملے اپنے دفاع میں یوکرین کو جتنا بھی وقت لگے، ہم مدد کرتے رہیں گے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس اسٹولٹن برگ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مغربی ممالک کے عسکری اتحاد کی 30 رکن ممالک یوکرین کو ایندھن، جنریٹرز، طبی سامان، سرمائی سازوسامان اور ڈرون جیمنگ ڈیوائسز سمیت غیر معمولی اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

نیٹو کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ بھی یوکرین کی سفارتی حمایت کو جاری رکھیں گے اور رومانیہ میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں کچھ مزید مطالبات بھی رکھوں گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اُن غیر نیٹو ممالک پر زور دیا ہے جو انفرادی طور پر یا گروہی طور پر یوکرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں کہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام اور دیگر ہتھیار فراہمی کوشش کرتے رہیں کیوں کہ بطور تنظیم نیٹو اسلحہ فراہم نہیں کرسکتا۔

جنرل سیکرٹری ینس اسٹولٹن برگ نے روس سے جنگ کے خاتمے تک یوکرین کی مدد کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے شکار ملک یوکرین کی مسلح افواج کو مغربی معیار کے مطابق جدید فوج میں تبدیل کرنے میں مدد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے 5 عرب ممالک کے خلاف نئی پالیسی اپنا لی ہے، اردنی سیاستدان احمد الروسان

دوسری جانب برازیل کے دو اسکولوں میں مسلح نوجوان نے فائرنگ کر کے 3 ٹیچروں اور طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ برازیل کی ریاست ایسپی ریٹو سانتو کے شہر ویراکروز میں پیش آیا جہاں ایک شوٹر نے جنوب مشرقی برازیل کے دو اسکولوں میں گھس کر دو ٹیچروں اور ایک طالبعلم کا گولی مار کر قتل اور11 کو زخمی کردیا ، فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

حملہ آور نوجوان نے فوجیوں جیسی وردی پہن رکھی تھی ۔ واقعہ کے بعد مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

سیکورٹی کیمرے کے فوٹیج میں حملہ آور کو بلٹ پروف جیکٹ پہنے اور حملوں کیلیے ایک سیمی آٹومیٹک پستول کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ فائرنگ ابتدائی اور مڈل کلاس کے پرائیوٹ اسکول میں ہوئی، دونوں اسکول، ایسپیریٹو سینٹو ریاست کے چھوٹے شہر ویراکروز میں ایک ہی سڑک پر واقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button