ایران

سپاہ پاسداران کی بری افواج مغربی سرحدوں پر اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرے گی

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بری افواج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ عراقی کردستان کے علاقے میں قائم علیحدگی پسند گروپوں سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کو روکنے کے لیے اپنی افواج کو مضبوط کر رہے ہیں ۔

انہوں نے اس بات پر دوبارہ زور دیا کہ ملک کے مغربی اور شمال مغربی سرحدی علاقوں میں بیرونی خطرات کے خلاف ملک کے دفاع کے لیے سپاہ پاسداران کی بری افواج کو تعینات کیا گیا ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بری افواج کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد عناصر سے مقابلے میں علاقے کے غیور عوام کی مدد بھی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی مغربی اور شمال مغربی سرحدوں میں تازہ دم دستوں کو روانہ کیا جا رہا ہے جو دہشت گردوں کی دراندازی کے ساتھ ساتھ ملک میں اسلحلہ داخل کرنے کی کوششوں کا بھی مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی سے ملک بھر کے ہزاروں بسیجیوں کی ملاقات، اہم خطاب جاری

خیال رہے کہ شمال مغربی علاقوں میں ایران مخالف علیحدگی پسند دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت اور بعض علاقوں میں بد امنی پھیلانے کرنے کے بعد سپاہ پاسداران کی بری افواج ملک کی سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے والے ان دہشت گرد عناصر کے خلاف مصروف عمل ہے۔

دوسری جانب ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے قطر میں جاری فیفا 2022 ورلڈ کپ میں ایرانی قومی ٹیم کی اپنے دوسرے گروپ میچ میں ویلز کے خلاف جیت پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے محنتی اور پرجوش بچوں! میں آپ کا اور قومی ٹیم میں شامل ہیڈ کوچ اور دیگر لوگوں کا اس بات پر کہ آپ اپنے پورے وجود کے ساتھ لڑے اور ملک کے لوگوں کو فتح کی مٹھاس چکھائی، تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ قوم کی نیک دعائیں اس سفر کے تسلسل میں بھی آپ کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button