اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

قائداعظم ہال ڈسٹرکٹ بار میں قومی امن کانفرنس کا انعقاد، شیعہ سنی علماءکی شرکت

تقریب کے اختتام پر بیورو چیف بول نیوز سید خاور عباس سمیت دیگر شرکاء کو قومی امن ایوارڈز بھی دیئے گئے۔

شیعیت نیوز: قائداعظم ڈسٹرکٹ ہال میں ڈاکٹر افتخار حسین کی سربراہی میں قومی امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مسالک و مذاہب کے علماء سمیت سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد بھائی چارے، اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا تھا۔

تقریب کے مہمان خصوصی علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، ہم نے امن کی خاطر بہت قربانیاں دیں ہیں، پاکستان اس وقت شدید اقتصادی دباؤ میں ہے، سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور سب کو مل کر وطن عزیز کو مسائل سے نکالنا ہوگا۔

بیورو چیف بول نیوز سید خاور عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ہم سب کو اکٹھے ہو کر ان مسائل کا سامنا کرنا ہے، اسلام امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے، جس پر ہم سب کو عمل پیرا ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: علیؑ و آل علیؑ خدا کی رحمتِ بیکراں کا مظہر اور زمین پر انسانوں تک پہنچنے والے فیض کا وسیلہ ہیں،علامہ امین شہیدی

کمشنر فیصل آباد شاہد نیاز کا کہنا تھا کہ امن کی فضا قائم کرنے کے لیے ایسی کانفرنسز کا انقعاد انتہائی خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر افتخار نقوی نے تقریب میں شرکت کرنیوالے مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرنے کا پیغام دیا کہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے سب کو یکجان ہو کر چلنا ہوگا۔

کانفرنس میں کیلیگرافر محمد قمر سلطان، علامہ غلام اکبر ساقی، احمد مقصود مدنی ساقی، افشاں بتول، حافظ محمد خبیب، حافظ اظہر محمود، الیاس انجم، عبدالستار طور، میاں آصف، پاسٹر انچارج فادر ایمرٹس جوزف، اختر عباس، مولانا محمد اکرم میدانی، علامہ ذاکر حسین نقوی، حافظ طلحہ حبیب، حافظ مقبول حسین، مولانا ادریس، پیر جاوید علی شاہ، آصف نقوی، علی گوہر، ڈاکٹر شفقت حسین، چنگیز خان کاکڑ، رانا دلاور عباس، میاں عبدالوحید، محمد ارشد قاسمی، رانا انعام، قاری عبدالرحمن قادری، مرشد طارق اسلم، منیر شاہد، مولانا عبدالصمد، معاذ حاجی، عرفان پرویز، اقبال ہاشمی، افتخار ربانی، ذیشان تبسم، ایڈووکیٹ ایم محتشم، حافظ حبیب الرحمن، محمد قمر سلطان قرآن کیلیگرافر علی حیدر شیرازی، حاجی زوار شاہد حسین، چمن عباس، نثار علوی اور قمر عباس نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر بیورو چیف بول نیوز سید خاور عباس سمیت دیگر شرکاء کو قومی امن ایوارڈز بھی دیئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button