اہم ترین خبریںایران

ایران میں دہشت گردوں کا مقدس مقام پر خطرناک حملہ،15 زائرین شہید متعدد زخمی

صوبہ فارس کے پولیس کمانڈر کے مطابق، اس حملے میں ملوث 2 دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

شیعیت نیوز: ایران میں دہشت گردوں کا مقدس مقام پر خطرناک حملہ،15زائرین شہید متعدد زخمی،تفصیلات کے مطابق ایک مسلح دہشت گرد نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 17:45 کے بجے تاریخی شہر شیراز میں قائم حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔

بعض ذرائع کے مطابق، اس دہشت گردی واقعے میں اب تک15افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

ارنا کے رپورٹر کو عینی شاہدین کے مطابق، مسلح شخص پیوجو گاڑی میں شاہ چراغ کے مزار پر داخل ہوا اور "9 دی” دروازے سے خادمین اور زائرین پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی تمام مشکلات کا حل ان کی خودمختاری میں مضمر ہے ،علامہ راجہ ناصرعباس

ایک پرانی روایت کے مطابق، شیراز کے بہت سے لوگ جمعرات کی رات شاہ چراغ کے مزار پر جاتے ہیں۔

صوبہ فارس کے پولیس کمانڈر کے مطابق، اس حملے میں ملوث 2 دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button