اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جوہر ٹاون لاہور دھماکہ کیس کی سماعت، 5 گواہوں کی شہادت قلمبند

پراسیکیوشن نے دھماکہ میں زخمی ہونیوالے پولیس کانسٹیبل ساجد، شہری حسان احمد، محمد یار، امبرین بی بی اور بارہ سالہ بچے عمر سالار کو بطور گواہ پیش کیا۔

شیعیت نیوز:  انسداد دہشت گردی کورٹ نے جوہرٹاؤن دھماکہ میں ملوث 3 ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت کی، دھماکہ میں زخمی ہونیوالے پراسیکیوشن کے پانچ گواہان نے پیش ہو کر شہادت قلمبند کرائی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے جیل میں سماعت کی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیس کی سماعت جیل میں کی گئی۔ پراسیکیوشن نے دھماکہ میں زخمی ہونیوالے پولیس کانسٹیبل ساجد، شہری حسان احمد، محمد یار، امبرین بی بی اور بارہ سالہ بچے عمر سالار کو بطور گواہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا عباس انصاری کے انتقال پر کشمیری مجاہدین کو تعزیت پیش کرتے ہیں، علامہ عارف واحدی

گواہان نے دھماکہ سے پہلے اور بعد میں جو دیکھا تھا وہ عدالت کو بتایا۔ عدالت نے مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی اور دیگر گواہان کو طلب کر لیا۔ ملزمان میں ملزم سمیع الحق، عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد ابوبکر نے چالان جمع کرا رکھا ہے۔ چالان میں ملزمان کو جوہرٹاؤن دھماکہ کیس میں گناہ گار قرار دیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں پانچ ملزمان کو پہلے ہی سزا موت ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button