ایران

ایران نے قیدیوں کو رہا کر کے اپنی نیک نیتی ثابت کردی، صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ایران نے امن و امان میں خلل ڈالنے والے 2 قیدیوں کو رہا کر کے اپنی نیک نیتی کا ثبوت دیا ہے۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ایران نے 2 قیدیوں کو رہا کر کے دکھا دیا کہ وہ مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ہنگاموں میں دشمنوں کی سازشیں کارفرما تھیں، آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے صدر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کی امید کا اظہارکرنے کے جواب میں کہا کہ ایران ہمیشہ سے محاصرے کے خاتمے، جنگ بندی اور غیر ملکی مداخلت کے بغیر یمن کے بحران کو یمنیوں کے مابین مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کرتا رہا ہے۔

سید ابراهیم رئیسی نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ اقوام متحدہ کی کوششوں سے سعودی عرب یمن پر اپنے حملے روک دے گا اور یمنی عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے سے متعلق اپنی ذمہ داری پر عمل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کیساتھ مذاکرات کی آئندہ نشست کیلئے تاریخ ہنوز طے نہیں ہوئی، ناصر کنعانی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کی جانب سے علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کیلئے اچھے طریقے سے کوشش کی قدردانی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر مملکت سے ہونے والی ملاقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی میزبانی میرے لئے اعزاز کی بات تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button