ایران

ایران کے فوجی جوانوں کا دفاعی توانائی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے، جنرل باقری

شیعیت نیوز:ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنی ارضی سالمیت کے دفاع کے لئے ایک مضبوط دفاعی توانائی اور فوجی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی پیج پر لکھا ہے کہ ہر ملک کو اپنی سیاسی و اقتصادی آزادی اور ارضی سالمیت کے دفاع و تحفظ کے لئے ایک مضبوط فوجی و دفاعی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس دفاعی اصول پر ایران بھی عمل پیرا رہا ہے جہاں غیرت مند جوانوں نے اپنے وطن کے دفاع کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں تیس لاکھ فوجی جوانوں نے دفاع کے لئے مقدس فوجی لباس زیب تن کر رکھا ہے اور ایران نے اپنے مقدس دفاع کے دوران اپنے ملک کی سرحدوں کے دفاع میں ہزاروں کی تعداد میں شہید پیش کر کے ملک کے دفاع کا عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے برسوں میں ایرانی فوجی جوان، دفاعی توانائیوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ نے صدر ابراہیم رئیسی کی قدردانی کی

دوسری جانب پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج نے عراق کے شمالی علاقوں میں قائم دہشتگرد گروہوں کے اڈوں کیخلاف توپخانے اور ڈرون حملوں کا پھر سے آغاز کیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے حمزہ سید الشہدا (ع) کے اڈے نے کچھ گھنٹوں پہلے،عراق کے شمالی علاقوں میں قائم دہشتگرد گروہوں کے اڈوں کیخلاف توپخانے اور ڈرون حملوں کا پھر سے آغاز کیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 ستمبر کو بھی پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج نے عراق کے شمالی علاقے میں قائم دہشتگرد گروہوں کے حالیہ اقدامات کے رد عمل میں ان کے اڈوں کیخلاف حملے کے تھے۔

ان حملوں میں، حمزہ سید الشہداء (ع) کے اڈے سے آئی آر جی سی کی زمینی افواج کے توپ خانے اور ڈرون یونٹوں نے درست ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس میں آرٹلری لیزر گائیڈڈ گولیوں کے ساتھ ساتھ سمارٹ اور پوائنٹ بم کا حامل ڈرون بھی شامل تھے، اور عراق کے شمال میں واقع کوملہ اور دیموکریٹک گروہوں کے اجتماعی مراکز کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button