اہم ترین خبریںایران

سپاہ پاسداران کی بغیر پائلٹ امریکی بحری جہاز کی حراست اور رہائی کی تفصیلات کی وضاحت

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ نے خلیج فارس میں ایک امریکی بغیر پائلٹ بحری جہاز کو قبضے میں لینے اور چھوڑنے کی تفصیل کا اعلان کیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے سپاہ پاسداران کی بحری افواج کے بارے میں لگائے گئے مضحکہ خیز الزامات کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق، سپاہ کی نیول فورس نے منگل کے روز امریکی بغیر پائلٹ کے جہاز، جس کی نیویگیشن کمیونیکیشن منقطع ہو گئی تھی، کو کنٹرول کیا اور اسے کھینچ لیا تاکہ تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کے ذریعے لیے جانے والے راستوں کی حفاظت کو برقرار رکھا جا سکے۔

سپاہ پاسداران کی بحری فورس نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ ہفتوں میں اس خطے میں متعدد واقعات کے پیش نظر جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کو برقرار رکھنے اور کسی بھی حادثے کو روکنے کے مقصد سے بروقت اور چوکس اقدام اٹھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امام موسیٰ الصدر کا مؤقف ہم سب کیلئے الہام بخش ہے، میشل عون

اعلان میں مزید کہا گیا کہ سپاہ کی بحری فورس نے امریکی بغیر پائلٹ کے جہاز کو اس وقت چھوڑ دیا جب یہ واضح ہو گیا کہ امریکیوں نے غلطی کی ہے اور آئی آر جی سی کو یقین دلایا گیا کہ ایران کی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور امریکی بحریہ کو ایسے غیر قانونی رویوں کو دہرانے سے خبردار کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ خلیج فارس میں ’’دہشت گرد‘‘ امریکی فوجی دستوں کی موجودگی اس حساس اور اسٹریٹیجک خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہمیشہ خطرہ رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خلیج فارس میں سرگرداں امریکہ کی ریموٹ کنٹرول بوٹ کو اپنے کنٹرول میں لےتھا۔

تیس اگست کو خلیج فارس میں امریکہ کی ایک ریموٹ کنٹرول بوٹ کو، کہ جس کا اپنے مرکز سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے بروقت اقدام کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لےتھا۔

امریکی بحریہ نے ہالیووڈ طرز پر اور حقیقت سے عاری قدم اٹھاتے ہوئے اپنے بزعم خود ایک انوکھا کارنامہ انجام دینے کی کوشش کی تاکہ اپنی ناکامیوں کی کچھ پردہ پوشی کی جاسکے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button