ایران

ایک مستحکم، محفوظ اور طاقتور عراق چاہتے ہیں، وزارت خارجہ ایران

شیعیت نیوز: تہران ہمیشہ سے ایک مستحکم، پائیدار ، پر امن اور طاقتور عراق کا خواہاں ہے، یہ بات وزارت خارجہ ایران نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کی وزارت خارجہ نے عراقی کی حالیہ صورتحال کے سلسلے میں ایک بیان جاری کیا جس میں آیا ہے کہ ایران کو خوشی ہے کہ اب عراق میں امن چین لوٹ آیا ہے اور وہ جھڑپوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لئے شفایابی کی دعا کے ساتھ ساتھ ایک بڑے فتنے کے مرحلے کو سر کرنے میں عراقی حکومت و عوام اور وہاں کے تمام قانونی اور سرکاری اداروں کے صبر، دور اندیشی اور حکمت و درایت کی قدردانی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کی موجودہ ابتر صورتحال جارح ممالک کی دین ہیں، سفیر زہرا ارشادی

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران جیسا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ وہ عراق کے موجودہ بحران کا واحد حل آپسی گفتگو، شہری حقوق کے تحفظ، قانون اور قانونی اداروں کے احترام اور ملکی آئین کی پاسداری میں دیکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ عراق کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے احساس ذمہ داری اور سیاسی عمل میں اپنی تعمیری شرکت کے ذریعے ایک نئی حکومت کی تشکیل کی زمین ہموار کریں گی۔

وزارت خارجہ ایران کے بیان میں آیا ہے کہ تہران ہمیشہ ایک مستحکم، پائیدار، پر امن، طاقتور اور علاقائی مسائل میں فعال کردار ادا کرنے والے عراق کا خواہاں رہا ہے اور کبھی بھی وہ عراق میں سیاسی و قانونی عمل کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کو امید ہے کہ عراق میں تمام سیاسی گروپ اور تحریکیں احتساب اور سیاسی عمل میں تعمیری شراکت کے ذریعے نئی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار کریں گی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کے موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ سیاسی طریقہ کار ہے، تہران ایک مستحکم، محفوظ اور طاقتور عراق چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button