اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم کی موجودگی میں حرم امام رضا علیہ السلام میں غبار روئی کی روح پرور تقریب

شیعیت نیوز: امام رضا علیہ السلام کی قبر مطہر سے غبار روئی کی رسم رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی موجودگی میں انجام دی گئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے مشہد مقدس پہنچنے پرثامن الحجج حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی قبر مطہر کی نظافت اور صفائی کی۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق؛کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مشہد مقدس کا سفر کیااورحضرت امام علی رضا علیہ السلام کی قبر مطہر کی صفائی کے پروگرام میں شرکت کی۔

رسم کی ادائیگی اور قبر مطہر سے غبار روئی کے لئے حرم کے خادمین اور علماء کی ایک تعداد بھی موجود تھی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد زیارت جامعہ کبیرہ اور اہلبیت علیہم السلام کے مصائب بھی پڑھے گئے ۔

ماہ محرم کے آخری ایام میں انجام پانے والے اس سفر کے دوران فرزند رسول حضرت امام علی‌ بن‌ موسی الرضا علیه‌ السلام کی ضریح اور قبر اقدس کی غبار روبی بھی عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : طول پہاڑی میں شامی فوج کی چوکی پر حملے میں تین فوجی جاں بحق و زخمی

دوسری جانب ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ اور نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر مذاکرات کا مقصد ملک کیخلاف لگائے گئے الزمات اور پابندیوں کو اٹھانے سمیت اس معاہدے کے معاشی ثمرات سے ایرانی قوم کے مستفید ہونے کا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد اسلامی” نے پیر کے روز کو صوبے لرستان کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جوہری معاہدے پر مذاکرات کی بنیاد، ایران کیخلاف لگائے گئے الزمات کو اٹھانے اور دشمن عناصر کے بہانوں کو ہٹانا ہے جو بدستور ایران کیخلاف من گھرٹ خبروں اور دستاویزات پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہی بہانوں سے ملک کے خلاف لگائے گئے پابندیوں کو جوہری مذکرات سے منسوخ کر دینی ہوگی اور اب بھی ان مذاکرات کا مقصد پابندیوں کی منسوخی اور اس معاہدے کے معاشی ثمرات سے ایرانی قوم کا فائدہ اٹھانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button