لبنان

ایران کی جانب سے فلسطینی عوام کی استقامت کی حمایت تحسین و تقدیر کی مستحق ہے، شیخ حمود

شیعیت نیوز: لبنان میں علمائے مقاومت کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ حمود نے فلسطینی عوام کی استقامت کی حمایت کے لئے ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی دباؤ، معاشی محاصرے اور مختلف جنگوں کے باوجود فلسطین کے مظلوم عوام کی بدستور حمایت کر رہا ہے۔

شیخ ماہر حمود نے ان خیالات کا اظہار لبنان میں تعینات ہونے والی نئے ایرانی ثقافتی مشیر کمیل کمیل باقر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں سابق مشیر محمد رضا مرتضوی بھی موجود تھے۔

شیخ حمود نے اپنی گفتگو کے دوران اسلامی مذاہب میں تقریب کے نظریے کی بھرپور حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : 75ویں یوم آزادی پاکستان پر ایم ڈبلیوایم کے وفد کی مزارقائد پر حاضری اور وطن عزیز کی سلامتی کی دعا

دوسری جانب لبنان کی عدالت نے 2020ء میں بیروت پورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں 2 لبنانی اراکین پارلیمنٹ کی جائیدادیں عارضی طور پر ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی عدالت نے اراکین اسمبلی علی حسن خلیل اور غازی زعیتر کی جائیدادیں عارضی طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اے ایف پی کے مطابق علی حسن خلیل اور غازی زعیتر پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنےکا الزام ہے جس کے بعد عدالت نے اراکین کی 100 بلین لبنانی پاؤنڈ کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اراکین پارلیمنٹ کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات بیروت بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر دیے گئے۔

یاد رہے کہ لبنان کے بیروت پورٹ پر 2 سال قبل ہونے والے دھماکوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button