امام حسینؑ کے رفقاء اور احباب کی قربانی نے خدا کے فرمان مختصر گروہ کے کثیر پر غالب آنے کی آیت کو حقیقت کا جامعہ پہنایا،علامہ مختارامامی

04 اگست, 2022 12:23

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار امامی نے محرم الحرام کے عشرہ اول کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول امام حسینؑ کا قیام رہتی دینا کے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد اور ہر دور کے یزید کی ذلت و رسوائی کا سبب ہے، امام حسینؑ کے رفقاء اور احباب کی قربانی نے خدا کے فرمان مختصر گروہ کے کثیر پر غالب آنے کی آیت کو حقیقت کا جامعہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ یزید ایک شخص نہیں بلکہ ایک کردار کا نام ہے، دنیا میں حسینی کردار کے حامل افراد یزیدی کردارکے حامل افراد سے برسرپیکار رہیں گے

یہ بھی پڑھیں: ہیلی کوپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران سرکاری اعزا ز کے ساتھ سپرد خاک

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول امام حسینؑ کی عزاداری امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، امام حسینؑ بشریت کیلئے نجات دہندہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان حضرت امام حسینؑ کی قربانی و فکر کو سمجھ کر باطل قوتوں اور اسلام دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ علامہ مختار امامی نے ملک بھر میں بسنے والے تمام طبقات اور مکاتب فکر سے کہا کہ وہ محرم کی مجالس اور جلوسوں میں بھر پور شرکت کرکے اس بات کو واضح کردیں کہ یہاں بسنے والے عوام متحد ہیں اور تکفیریت کے فتنے کو پاکستان سے ختم کرکے دم لیں گے۔

6:43 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔