اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید، 9 زخمی

شیعیت نیوز: مغربی کنارے میں مسلح جھڑپوں میں دو فلسطینی شہید اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔

کل اتوار کی صبح صیہونی فوجیوں کے مغربی کنارے میں نابلس اور جنین کے علاقوں پر حملے کے نتیجے میں نو فلسطینی زخمی اور دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں ایک بائیس سالہ نوجوان محمد العزیزی اور ایک انتیس سالہ جوان عبدالرحمٰن صبح شہید ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ جنین کے علاقےقباطیہ میں بھی مسلح جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ مذکورہ دونوں نوجوانوں کی شہادت کے بعد نابلس میں آج عوامی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

حال ہی میں ایک اہم فلسطینی مرکز نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مقاومت نے میدان جنگ کے نئے اصول قائم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قائد عارف حسینیؒ کی 34 ویں برسی پر ایم ڈبلیوایم کی جانب سے عظیم الشان مہدی برحقؑ کانفرنس کا انعقاد

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرقلقیلیہ کے مشرق میں واقع قصبے کفر قدوم میں اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے دوران ایک بچے سمیت پانچ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

پریس ذرائع کے مطابق قابض فوجیوں نے قصبے پر دھاوا بولا اور قصبے کی گلی کو کھولنے کا مطالبہ کرنے والے ہفتہ وار اینٹی سیٹلمنٹ مارچ میں شریک نوجوانوں پر دھاتی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ یہ سڑک سنہ 2002ء سے بند ہے اور فلسطینی کئی سال سے اسے کھولنے کے لیے ہر ہفتے احتجاج کرتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران جھڑپیں شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں پانچ نوجوانوں کو گولی مار دی گئی۔

ان میں سے ایک 11 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ اس کےعلاوہ آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button