ایران

ایران کی افغانستان کے المناک زلزلے کے متاثرین کو تعزیت کا اظہار

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے حالیہ المناک زلزلے میں افغان عوام کی موت اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سعید خطیب زادہ نے افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں آنے والے المناک زلزلے جس کے نتیجے میں افغانستان کے بہت عوام جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں، کے بعد افغانستان کی دوست اور برادر قوم اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خطیب زادہ نے جاں بحق ہونے والوں کیلیے مغفرت اور زخمیوں کیلیے جلد صحت یابی کی دعا کر کے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے کسی کوشس سے دریغ نہیں کریں گے اور تیار ہیں۔

در ایں اثناء ایران کی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے بھی افغانستان میں المناک زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کے لئے امداد فراہم کرنے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

کابل میں ایرانی سفارت خانے نے افغان وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ ایران کی جمعیت ہلال احمر ہر طرح کی امداد کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، عراق کے سیاسی امور میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کرتا، مقتدی صدر

طالبان انتظامیہ نے بھی عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کل آدھی رات کو افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس نے اس ملک میں تباہی مچا دی ۔ زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔

افغانستان کی وزارت داخلہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹرشرف الدین مسلم نے مختلف علاقوں میں زلزلے سے 950 افراد کی اموات کی تصدیق کردی ۔ زلزلے سے 610 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل کے علاوہ ایران اور پاکستان میں میں بھی محسوس کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button