ایران

ایران کی کیوبا اور مصر کے صحرائے سینا میں ہونے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران نے کیوبا اور مصر کے صحرائے سینا میں ہونے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحرائے سینا میں مصری فوجیوں پر حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی جس میں متعدد فوجی مارے گئے اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے دہشت گردی کی لعنت نمٹنے کے لئے خطے کے ملکوں کے مابین قریبی تعاون کو ضروری قرار دیا۔ خطیب زادہ نے مسلمان ملکوں میں اس برائی کے بیرونی حمایت سے پھیلنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سنیچر کے روز سوئز نہر کے مشرق میں مصری فوج کے ٹھکانے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر سمیت ١١ فوجی مارے گئے اور ہ زخمی ہوئے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری لی۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پرکیوبا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا مہنگائی پر قابو پانے کا عزم

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سانحہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والوں کی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دریں اثنا یوکرین میں ایران کے سفارت خانے نے مالڈووا میں مقیم ایرانیوں سے اس ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔

یوکرین میں ایران کے سفارت خانے نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں تمام ایرانیوں بالخصوص ہم وطنوں کے لیے صحت و تندرستی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جاری جنگ اور جمہوریہ مالڈووا کے ٹرانس ڈنیسٹرعلاقے تک جنگ پھیلنے کے امکان کے پیش نظر مالڈووا میں رہنے والے تمام ایرانی شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد اس علاقے سے نکل جائیں۔

یوکرین میں ایرانی سفارت خانے نے مزید کہاکہ اس کے علاوہ، جمہوریہ مالڈووا میں رہنے والے ہم وطن جنہیں موجودہ حالات میں ملک میں اپنی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے،سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مالڈووا چھوڑ دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button