ایرانی فوج کے پاس مغربی ایشیا کا سب سے بڑا توپ خانہ ہے، جنرل کیومرث شرفی

شیعیت نیوز: ایران کی فوج کے ایگزیکٹو ڈپٹی جنرل کیومرث شرفی نے کہا ہے ہماری فوج کے پاس مغربی ایشیا میں ہر قسم کا سب سے بڑا توپ خانہ ہے اور یہ ایک ایسا حقیقت ہے جس پر دوست اور دشمن دونوں اعتراف کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل کیومرث شرفی نے بروز اتوار کو صوبے اصفہان میں 44 ویں آرمی آرٹلری گروپ کے کمانڈر کی تعارفی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔+
یہ بھی پڑھیں : خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی بدامنی کا اصلی سبب/ ہمارا جواب دنداں شکن ہوگا
اس موقع پر انہوں نے انقلاب کے دوسرے قدم کے بیان میں سائنس اور تحقیق کی پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ فوج کی توپ خانے کی صلاحیتیں تربیت اور تحقیق پر توجہ دینے کی وجہ سے ہیں اور آج ہم دفاعی لحاظ سے اعلی ترین صورت حال میں ہیں۔
بریگیڈئیر جنرل شرفی گزشتہ پانچ سالوں میں بری مسلح افواج کی پیش رفتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے نفاذ کے باوجود، فوج کے ہیلی کاپٹر دن رات پرواز کرنے کے قابل ہیں اور ان کے میزائلوں کی رینج کو بہتر بنایا گیا ہے اور یہ سب اسلامی انقلاب کی بدولت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالم اسلام، قدس شریف کی آزادی کیلئے کسی بھی قسم کا معاملہ نہیں کرے گا، ایرانی اسپیکر
فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے ملک کے میزائلوں کی اعلی درستگی کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہآج اسلامی جمہوریہ فوج کا میزائل یونٹ ایک ’’پوائنٹ اینڈ شوٹ‘‘ یونٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہ ہم ایک ہی وقت میں یونٹس کو منتقل کرنے کے لیے، اپنے پانچ یونٹوں کو منتقل کر سکتے ہیں اور بریگیڈز پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس پانچ لیس آرٹلری گروپ بھی ہیں، جن میں سے تین اصفہان میں قائم ہیں، اور ان کی صلاحیتوں سے دشمن لرز اٹھے ہیں۔