امریکہ کو ایران سے شکست کھانے کی عادت ہوچکی ہے، علی بہادری جھرمی

شیعیت نیوز: حکومت ایران کے ترجمان علی بہادری جھرمی نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے تمام بدخواہوں کو ایران سے سیاسی و فوجی شکست کھانے کی عادت ہو چکی ہے۔
حکومت ایران کے ترجمان علی بہادری جھرمی نے صحرائے طبس میں پیش آنے والے واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ملت ایران سے امریکا کو ہونے والی متعدد ناکامیوں کی ایک اہم وجہ ملت ایران کا ایمان اور اللہ کی جانب سے اسلامی معاشرے کا تحفظ ہے ۔
حکومت ایران کے ترجمان نے کہا کہ مقدس دفاع اور اس کے بعد کا دور ان علامتوں پر ہے جس نے حتمی شکست کو ملت ایران کی حتمی کامیابی میں تبدیل کردیا ہے اور اس کا ایک ثبوت پابندیوں کی ناکامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گزشتہ 43 سال میں آج امریکہ جتنا تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، جنرل علی فدوی
واضح رہے کہ چوبیس اپریل انیس سو اسّی کو امریکی فوجی تہران میں اپنے جاسوسی کے اڈے سے ترپن امریکی جاسوسوں کو رہا کرانےکے بہانے چھے جنگی طیاروں اور آٹھ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تاہم اچانک آنے والے ریت کے طوفان کے باعث امریکی طیارے اور ہیلی کاپٹرآپس میں ہی ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں کئی امریکی فوجی ہلاک ہوگئے اوران کی سازش ناکام ہوگئی ۔
صحرائے طبس میں پنجہ عقاب نامی فوجی آپریشن، آخرکار تپتے صحرا میں امریکیوں کے لئے جہنم بن گیا اورایران کے خلاف اس کا جارحانہ اقدام پوری طرح ناکام ہوگیا ۔
حکومت ایران کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے کہا کہ امریکیوں نے بارہا دعوی کیا تھا کہ شدید ترین پابندیوں سے ایرانی معاشرہ اندر سے بکھر جائے گا، امریکیوں نے دہشتگرد گروہ ایم کے او کے ساتھ مشترکہ کانفرنسوں میں تہران کو فتح کرنے کا منصوبہ اور تاریخ تک بتا دی تھی لیکن انھیں شکست کا منھ دیکھنا پڑا۔