اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے کاشان میں امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر کردیا

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی کو کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں فرمایا کہ کاشان میں جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سلیمانی کی ماموریت کی مدت اختتام پذير ہوگئی ہے اور میں جناب عالی کو کاشان کا امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر کرتا ہوں۔

کاشان ادبی ، علمی اور تاریخی افتخارات کے حوالے سے ایک اہم شہر ہے اس شہر کے عوام انقلابی مجاہدت، دینی اور سیاسی بصیرت سے مزین اورمالا مال ہیں۔ آپ سے عوام کی معنوی، فکری اور سماجی خدمات اور ہدایات کے سلسلے میں اہم توقع کی جاتی ہے۔ اللہ تعالی آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور اس اہم ذمہ داری کو ادا کرنے میں آپ کی مدد فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب میں ہونے والے تازہ شجاعانہ حملے پر حزب اللہ کا تعریفی بیان جاری

دوسری جانب ایران کے صدر نے تہران کے سائنس و ٹیکنالوی سے متعلق پردیس پارک کا معائنہ کرتے ہوئے 5 نالج بیسڈ دواؤں کی پیداوار کی رونمائی کی۔

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے رونمائی کی تقریب سے اپنے خطاب میں، نالج بیسڈ معاشی ترقی کو ملک کی ترقی کی راہ میں عمل میں لائے جانے والے اقدامات کی ترجیحات میں قرار دیا اور اس پیداوار کی کمیت و کیفیت کو بہتر بنائے جانے پر تاکید کی۔

صدر ایران نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے نئے ایرانی سال کو نالج بیسڈ پیداوار کے فروغ کا نام دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے، نالج بیسڈ شعبے کے تمام سرگرم عمل عوامل سے اس شعبے میں بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے اسی طرح نالج بیسڈ میڈیسن کمپنیوں کا معائنہ کرتے ہوئے عوام کے لئے سستی دواؤں کی فراہمی پر بھی تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button