اہم ترین خبریںایران

دشمنوں کوچھوٹی سی بھی شرارت کا دندان شکن جواب ملے گا، چیف کمانڈر حسین سلامی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر حسین سلامی نے کہا ہے کہ دشمنوں کی چھوٹی سی بھی شرارت کا ایران کی مسلح افواج دندان شکن جواب دے گی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر حسین سلامی نے صوبہ خوزستان میں یادگار والفجر 8 کا معائنہ کرنے کے موقع پر دفاع مقدس کی یادگاروں میں جوانوں کی کثیر تعداد کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جو آزادی ،کرامت اورعزت و وقار ملا ہے وہ شہداء کی رشادتوں کی مرہون منت ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے تاکید کی کہ ایران ایک طاقتور اورمضبوط ملک ہے اور ایران دنیا میں ترقی و پیشرفت کر رہا ہے اور یہ عزت و عظمت شہداء کے عظیم کارناموں کی بدولت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے پر ہمارے درمیان اختلافات ہیں، وزیر خارجہ لاپید

دوسری جانب ایرانی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین نے ایران اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات سید کمال خرازی نے آج بروز پیر قطر میں منعقدہ دوحہ کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

خرازی نے اس ملاقات میں خطے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے باہمی تعاون اور تعلقات کی توسیع اور مضبوطی کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقائی مسائل کو علاقائی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے دوحہ کے اجلاس میں ایران کی موجودگی کی اہمیت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان سفارتی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button