ایران

یورپ کو ایرانی قوم کے مفادات کا خیال رکھنا ہو گا، عباس مقتدائی

شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی و قومی سلامتی کمیشن کے نائـب سربراہ عباس مقتدائی نے تاکید کی ہے کہ ایران اپنی ریڈ لائنوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور یورپ کو ایرانی قوم کے مفادات کا خیال رکھنا ہو گا۔

ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور ایران کے خلاف جابرانہ اور غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے آٹھ فروری کو شروع ہوا تھا اور گیارہ مارچ کو اس میں ایک بار پھر وقفہ پیدا ہوا۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے بارہا کہا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور واشنگٹن کو پابندیوں کے خاتمے کے معاہدے کی طرف واپس آنا چاہیے اورامریکہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کا خاتمہ صرف کاغذ پر نہیں ہونا چاہئے بلکہ عمل میں اس کا مشاہدہ ضروری ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے نائـب سربراہ عباس مقتدائی نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے نائب سربراہ اور ویانا مذاکرات کے کو آرڈینیٹر انریکے مورا کے دورہ تہران کے بارے میں کہا کہ یورپی فریق کو اس بات کو سمجھنا ہو گا کہ ایرانی قوم کے مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں ان کی کوتاہی خود اس کے نقصان میں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں نے الخضیرہ آپریشن میں صیہونیوں کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا ہے، حزب اللہ لبنان

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے نائـب سربراہ عباس مقتدائی نے کہا کہ یورپی ملکوں کو جان لینا چاہئے کہ یورپ کا یکطرفہ خود پسندانہ اقدام انھیں مستقبل میں مسائل و مشکلات سے دوچار کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کو وضع کردہ ریڈ لائنوں کو عبور کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

انھوں نے خانہ ملت خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مذاکرات سے کوئی عار نہیں ہے اور اس نے کبھی بھی مذاکرات کو مسترد نہیں کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہم اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ بیشتر مسائل کو مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے ایک بار پھر یاد دہانی کرائی کہ کہ ویانا مذاکرات کے سلسلے میں ایران کی پارلیمنٹ اور حکومت نے ریڈ لائنیں وضع کی ہیں اور ایران کی مذاکراتی ٹیم کو اسی دائرے میں رہنا ہو گا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے خارجہ امور کے نائـب سربراہ اور ویانا مذاکرات کے کوآرڈینیٹر انریکے مورا نے اتوار کو اپنے دورہ تہران میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے ویانا مذاکرات کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button