عراق

عراقی وزارت صحت کا ملک میں زائرین کے قیام کی مدت بڑھانے کا فیصلہ

شیعیت نیوز: عراقی وزارت صحت نے ملک میں زائرین کے قیام کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف عراق میں امریکی فوج کے دو لاجیسٹک کارروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراقی نیوزایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوہزارسترہ میں غیرملکیوں کی رہائش سے متعلق قانون کی ساتویں شق کی بنیاد پر عراق میں زیارتی کارروانوں کے قیام کی مدت دوہفتے کے بجائے ایک مہینے ہوگی ۔

کچھ دنوں قبل عراق کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ ویکسین سرٹیفیکٹ دکھانے والے مسافروں کے لئے عراق میں داخل ہونے یا نکلنے کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

عراقی وزارت صحت کی اعلی کمیٹی نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی زیرصدارت منعقدہ اپنے اجلاس میں عراق میں کورونا کے پھیلاؤ اور طبی پروٹوکول کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔

ہرسال مختلف ملکوں کے لاکھوں زائرین، اہلبیت اطہار(ع) کے روضوں کی زیارت کے لئے عراق کا سفرکرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ عراقی نوجوانوں کو یوکرین بھیجنے کے لیے بھرتی کر رہا ہے، اصحاب الکھف

دوسری جانب جنوبی عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے دو لاجیسٹک کارروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی عراق کے صوبہ دیوانیہ میں دہشت گرد امریکی فوج کے دو لاجسٹک کاروانوں کو تھوڑی ہی وقفے کے دوران یکے بعد دیگر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

دہشت گرد امریکی فوج کے ایک کانوائے پر ایک پولیٹری فارم کے قریب جبکہ دوسرے پر سومر چوراہے کے پاس حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ ایسی حالت میں کیا گیا کہ جب عراق کے اربیل علاقے میں صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم موساد کے دو خفیہ اڈوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ہی اربیل میں امریکی قونصلیٹ کا سائرن بھی بجنے لگا اور عراق میں تمام امریکی فوجی اڈوں کے لئے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button