ایران اور سعودیہ کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کا 16 مارچ کو بغداد میں انعقاد کیا جائے گا

شیعیت نیوز: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کا 16 مارچ کو بغداد میں انعقاد کیا جائے گا۔
ارنا رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے اس خبر کا اعلان ترکی میں انطالیہ کی ڈپلومیٹک اسمبلی میں کیا۔
اس سے پہلے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا تھا کہ تہران بدستور مذاکرات کیلئے تیار ہے اور مذاکرات کے پانچویں دور کا انعقاد، ریاض کے فیصلے پر منحصر ہے۔
خیال رہے کہ عراقی صدر برہم صالح نے مئی 2021 میں پہلی بار کیلئے اعلان کیا کہ ان کے ملک نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی کی ہے اور اب تک بغداد کی میزبانی میں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے چار دوروں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی جماعتوں کی اردوغان اور ہرتزوگ کے درمیان ملاقات کی مذمت
یہ بات قابل ذکر ہے کہ تقریبا ایک مہینے پہلے، عراق کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری قاسم الاعرجی نے کہا تھا کہ بغداد میں ایرانی اور سعودی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کا نتیجہ دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کی صورت میں نکلے گا۔
عراقی قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ بغداد میں ایران سعودی مذاکرات کا پانچواں دور اہم ہوگا اور ان مذاکرات کے نتائج ایران اور سعودی سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کا باعث بنیں گے۔
دوسری جانب امریکہ کا ایک اور فوجی کارواں عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔
مقامی اخباری ذرائع کے مطابق، فوجی سازوسامان پر مشتمل امریکی دہشت گردوں کا ایک کارواں شمالی عراق کے کردستان علاقے سے شام میں داخل ہوا۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجی کارواں الولید پاس سے شام میں داخل ہوا اور ان علاقوں میں اسکی گشت زیادہ ہو گئی ہے جن علاقوں کے عوام امریکی فورسز کی موجودگی کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
شام کے دیرالزور اور حسکہ صوبوں میں امریکی فوجیوں کی بکتربند گاڑیوں میں گشت زنی کے خلاف عوام کے مظاہرے جاری ہیں۔ جمعہ کو دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقے الکشکیہ اور ابو حمام میں عوام نے مظاہرے کئے۔