ایران

سانحہ پشاور ،اصفھان میڈیکل یونیورسٹی بسیج شعبہ بین الاقوامی جمھوری اسلامی ایران کاحکومت پاکستان سے داعش کے خلاف موثر اقدام کا مطالبہ

ہم اپنے قابل قدر ہمسایوں سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اس واقعہ کے عزیز شہداء کے لیے بلندی درجات اور سوگواران کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز: سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے اصفھان میڈیکل یونیورسٹی بسیج شعبہ بین الاقوامی جمھوری اسلامی ایران نے ملت پاکستان سے اظہار تعزیت کیا ہے اورحکومت پاکستان سے داعش کے خلاف موثر اقدام کا مطالبہ کیا ہے، اصفھان میڈیکل یونیورسٹی بسیج شعبہ بین الاقوامی جمھوری اسلامی ایران کی جانب سے جاری تعزیتی مراسلہ پیش خدمت ہے ۔

بسم الله الرحمن الرحیم

(انا لله و انا الیه راجعون)
قالَ علی علیه السلام: ضَمِنْتُ لِسِتَّةٍ عَلَى اللّه ِ الْجَنَّةَ، مِنْهُمْ رَجُلٌ خَرَجَ اِلَى الْجُمُعَةِ فَماتَ فَلَهُ الْجَنَّةُ. (وسائل الشیعه / ج ۵ / ص ۱۱)؛ خدا کی بارگاہ میں میں نے چھ گروہوں کے لیے جنت کی ضمانت دی ہے جن میں سے ایک وہ ہے جو جمعہ کی نماز کے لیے گھر سے نکلا اور اسی وقت اس کی موت واقع ہو گئی۔

نماز جمعہ کی صفوں میں پاکستانی مسلمانوں کا وحشیانہ اور بزدلانہ قتل ایک دردناک اور افسوسناک سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کے شیعوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا اور یقیناً مسلمانوں بالخصوص ایران کے عوام کے غصے اور نفرت سے بھر دیا ہے۔

ہم اپنے قابل قدر ہمسایوں سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اس واقعہ کے عزیز شہداء کے لیے بلندی درجات اور سوگواران کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور نوجوان عزادار قانون شکن اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا

اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے بسیج طلبہ اس گھناؤنے فعل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہے کہ وہ مسلمان عوام کے لیے امن و سلامتی قائم کرے اور شرپسندوں اور داعش کو مسلمانوں کی پاک سرزمین میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سرحدوں پر حفاظتی حصار قائم کرے اور بین الاقوامی مراکز اور اداروں سے جو اکثر ان دردناک واقعات کے سامنے خاموش رہتے ہیں، ہم ان وحشیانہ جرائم اور ناحق خون بہانے والوں کی مذمت اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنے پڑوسی اور پیارے ملک پاکستان کے عوام کی ہمدردی اور امن کی آرزو کے ساتھ…ُُٗ

اصفھان میڈیکل یونیورسٹی بسیج
شعبہ بین الاقوامی جمھوری اسلامی ایران

متعلقہ مضامین

Back to top button