ایک اور نوجوان عزادار قانون شکن اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا

07 مارچ, 2022 12:46

شیعیت نیوز: وطن عزیز پاکستان میں شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ سے فعال شیعہ نوجوان کوقانون شکن اداروں کے اہلکاروں نے 2 روز قبل جبری طورپر ماورائے آئین وقانون لاپتہ کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ سے فعال شیعہ نوجوان فرحان مہدی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جبری لاپتہ کردیا۔

فرحان مہدی کا تعلق امامیہ اسکاوٹس سے ہے اور یہ جوان مختلف مشکل اور قدرتی آفات مین ریسکیو کی سرگرمیوں میں شامل رہا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فرحان مہدی ایک نیک اور ہمدرد نوجوان ہے اور اس جیسے نوجوان کو لاپتہ کردینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور جامع مسجد امامیہ میں خودکش حملے کے سہولت کار کا کس عرب ملک سے تعلق ہے، اہم انکشاف سامنے آگیا

واضح رہے کہ ملک بھر سے ملت جعفریہ کے کئی جوان اور بزرگ بغیر کسی جرم کے جبری طور پر لاپتہ ہیں اور ان کے پیارے کئی کئی سال گزرنے کے باوجود آج تک ان کی راہیں تک رہے ہیں۔

کئی ایک جبری گمشدہ عزاداروں کے بزرگ والدین اپنے جوان بیٹوں کے فراق کا صدمہ برداشت نہ کرکے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں جو زندہ ہیں وہ بھی روز جیتے اور روز مرتے ہیں لیکن ان باتوںسےذمہ دار ریاستی اداروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

3:32 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top